امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کے آخر تک چین کے تعلق سے کوئی بڑا اعلان کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ چین کو سزا دینے سے متعلق ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ 'ہم کچھ کرنے جا رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ آپ لوگوں کو پسند آئے گا لیکن اس کا اعلان میں آج نہیں کروں گا ۔انہوں نے چین اور ہانگ کانگ کے درمیان جاری تنازع کے سلسلے میں چین پر پابندی لگائے جانے کے سوال پر کہا اس کا اعلان، آپ اس ہفتے کے آخر تک سنیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت بڑا فیصلہ ہونے والا ہے'۔
اس سے پہلے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری كائلے میك نینی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہانگ کانگ کے تئیں چین کی کارروائیوں سے صدر ناراض ہیں۔