عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس کے سبب رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی قدرے مختلف ہو گی۔ اس بار دنیا کے کسی بھی خطے سے عازمین حج مکہ نہیں آ سکتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ رواں برس سعودی عرب میں مقیم افراد کے علاوہ کوئی بھی شخص حج کی ادائیگی نہیں کر سکتا ہے۔
اس ضمن میں سعودی حکومت نے رواں برس کے استثنائی حج سے متعلق کچھ حفاظتی و احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز وضع کیے ہیں۔
1۔ ایک وقت میں 10 ہزار سے زائد افراد کو حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
2۔ مقدس مقامات پر پہنچنے سے قبل تمام عازمین حج کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔