لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دوسری جانب بھارت میں سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز نہیں کر رہی ہیں۔
گذشتہ روز سرحد پر 20 بھارتی فوج کے جوانوں کی ہلاکت پر کانگریس کے رہنما اور وائناڈ سے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے ایک ویڈیو جاری کر کے کہا کہ چین نے بھارت کے غیر مسلح فوجی جوانوں کو ہلاک کر کے بہت بڑا جرم کیا ہے۔
بعد ازاں انہوں نے سوال کیا کہ غیر مسلح فوجی جوانوں کو خطرے کی طرف کس نے بھیجا اور کیوں کر بھیجا؟
راہل گاندھی نے جوانوں کی ہلاکت پر سوال اٹھایا اس سوال کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹوئٹ کر کے لکھا کہ سرحد پر ڈیوٹی کرنے والے تمام فوجی ہمیشہ مسلح ہوتے ہیں، خاص طور پر جب وہ پوسٹ چھوڑتے ہیں۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ٹوئٹ کر راہل گاندھی کے الزام کا جواب دیا اس طرح انہوں نے راہل گاندھی کے سوال کا جواب تو دے دیا، لیکن یہ تو تفتیش کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ حادثے کے وقت جوان مسلح تھے یا نہیں۔