اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان میں سیلاب سے 16 افراد ہلاک - افغانستان میں مشرقی ننگرہار صوبے کے کوجکمار ضلع

سیلاب میں ایک خاتون اور 12 بچوں سمیت 16 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی بچے سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

Floods
Floods

By

Published : Aug 1, 2020, 3:18 PM IST

افغانستان میں مشرقی ننگرہار صوبے کے کوجکمار ضلع میں جمعہ کی دیر رات سیلاب کی وجہ سے کم از کم 16 لوگوں کی موت ہوگئی جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

صوبائی حکومت کے ترجمان آیت اللہ خوگیان نے ہفتے کو بتایا کہ شدید سیلاب کے بعد کوج کمار ضلع کے کلاٹاک گاؤں مین کئی مکان بہہ گئے جس میں ایک خاتون اور 12 بچوں سمیت 16 لوگوں کی موت ہوگئی۔ افسر نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے چار دیگر بچے لاپتہ ہوگئے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاپتہ لوگوں کو تلاش کرنے اور متاثرہ کنبوں کو انسانی مدد دینے کے لئے بچاؤ مہم جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details