عراق کے صوبہ صلاح الدین میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک گاؤں کے انتظامی سربراہ اور ان کے کنبہ کے 5 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
صوبائی پولیس کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ جمعہ کی دیر رات کچھ مسلح افراد دارالحکومت بغداد سے 120 کلومیٹر شمال میں واقع سامرا شہر کے شمال مشرق میں سموم گاؤں کے انتظامی سربراہ علی مخالف کے گھر میں گھس گئے ۔