روسی حکام کے مطابق ملک کے جنوبی علاقہ میں سیکوریٹی ایجنسی کے ایک مقامی دفتر پر ایک بم بردار نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا، جبکہ اس حملہ میں 6 سیکوریٹی اہکار زخمی ہوگئے۔
روس: خودکش حملے میں 6 سیکوریٹی اہلکار زخمی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے قومی ترجمان نیکولائی ماکسیمو نے بتایا کہ سیکوریٹی ایجنسی کے دفتر میں ایک عسکریت پسند نے خود کو اس وقت دھماکہ سے اڑالیا جبکہ اسے حراست میں لینے کی کوشش کی جارہی تھی۔
روس کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’دھماکہ روس کے شملی قفقاز کے علاقہ کراچایوو۔چرکیسیا میں فیڈرل سیکوریٹی سرویس کے دفتر کی عمارت کے باہر ہوا۔
اطلاعات کے مطابق سب سے پہلے دفتر کے سامنے دھماکہ کیا گیا اور جب سیکوریٹی فورسس کے عہدیدار جمع ہوئے تب خودکش حملہ آور نے ان کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔
روس کے غیرمستحکم شمالی قفقاز کے چیچنیا و دیگر علاقوں میں آئے دن ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔