تھائی لینڈ کی تقریباً نصف ریاستوں میں سمندری طوفان دینمو نے زندگی کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب میں چھ افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ڈیزاسٹر کنٹرول حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
یہاں جاری ایک بیان میں ڈیزاسٹر ریلیف اینڈ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے شمال مشرق، وسطی اور شمالی صوبوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
یہ بتایا گیا ہے کہ سات ریاستوں میں سیلاب کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور 23 ریاستوں میں سیلاب کی وجہ سے صورتحال ابتر ہے۔