انڈونیشیا کےصوبہ پاپوا کے ضلع یاہوکیمو میں نسلی جھڑپوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پاپوا پولیس کے ترجمان احمد مصطفیٰ کمال نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ اتوارکی دوپہر کمیال اور یالی برادری کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب کمیال برادری کے ارکان مبینہ طور پر یالی برادی کے رہائشی احاطے میں گھس کر ان پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔
انہوں نے کہا ’’کمیال گروپ نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:20 بجے ہوٹل نوری میں یالی برادری کے ارکان پر حملہ کیا، بعد میں انہوں نے ہوٹل کی عمارت کو آگ لگا دی۔