اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین: ٹرک کی زد میں آنے سے چھ افراد کی موت، 14 زخمی - ٹرک کی زد میں آنے سے متعدد ہلاکتیں

ٹرک ڈرائیور کی پہچان شہر کے شیزی آنگ قصبے کے ایک گرامین کے طور پر ہوئی ہے جو فی الحال پولیس حراست میں ہے اور معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔

sdf
sfd

By

Published : Oct 6, 2020, 12:46 AM IST

شمال مغربی چین کے گانسو صوبہ کے ڈنکسی شہر کے منشیان کاونٹی میں ایک بازار میں پیر کو ٹرک کی زد میں آنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پانچ زخمیوں کو کافی سنگین چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ صبح 5:45 پر ہوا، جب ٹرک ڈرائیور نے چلتے ہوئے ٹرک کو کھیت میں اتار دیا جس سے لوگ ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کی پہچان شہر کے شیزی آنگ قصبے کے ایک گرامین کے شکل میں کی ہے جو فی الحال پولیس حراست میں ہے اور معاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے تحقیقات کے لیے ایک ورکنگ گروپ کو جائے وقوع پر بھیجا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details