بلوچستان کے پولیس ڈائریکٹر جنرل حسن بٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے منسلک تھے۔
کوئٹہ میں 6عسکریت پسند ہلاک - پاکستان میں چھ عسکریت پسند ہلاک
پاکستان کے سلامتی دستوں نے آج خفیہ اطلاع کی بنیاد پر شمال مشرقی کوئٹہ کے بائی پاس علاقے میں چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کوئٹہ میں 6عسکریت پسند ہلاک
مسٹر بٹ نے بتایا کہ اس مہم میں بلوچستان کانٹیبلری کا ایک افسر بھی مارا گیا جبکہ انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایف)کے چھ جوان زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
یہ مہم چھ گھنٹے چلی۔انسداد دہشت گردی محکمے نے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کئے ہیں۔
’ ڈان’ کے مطابق مسٹر بٹ نے بتایا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔عسکریت پسندوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سیول اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 10:16 AM IST