ترک پولیس نے غیر ملکیوں پر حملوں کی سازش کرنے اور خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں روسی پاسپورٹ کے ساتھ چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
سی این این ترک براڈکاسٹر نے ہفتہ کو قانون نافذ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات دی۔ براڈکاسٹر نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے لوگوں کے ترکی میں داخل ہونے کے فوری بعد سے ان پر نگرانی رکھی جارہی تھی۔