اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا وبا کے باوجود سنگاپور میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان - سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ

سنگاپور میں کورونا وائرس کے بڑے پیمانہ پر پھیلنے کے باوجود وزیراعظم لی ہسین لونگ نے آج ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

Singapore PM calls for early elections despite pandemic
کورونا وبا کے باوجود سنگاپور میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان

By

Published : Jun 23, 2020, 3:50 PM IST

سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ’صدر سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی گذارش کی گئی ہے تاکہ جلد انتخابات کی راہ ہموار ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد نئی حکومت اپنی معیاد کے پانچ سال مکمل کرے گی۔

وزیراعظم کا یہ اعلان ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر عائد پابندیوں میں کچھ نرمیوں کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس بات کی کوئی گیارنٹی نہیں ہے کہ موجودہ حکومت کی میعاد کی تکمیل تک یعنی آئندہ اپریل تک یہ وبا ختم ہوجائے گی، اسی لئے فوری انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

سنگاپور کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ’کورونا وبا کے خاتمہ کا انتظار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ موجودہ حکومت کی میعاد سے قبل وبا کے ختم ہونے کے کوئی آثار نہیں ہے، اسی لیے ملک میں عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details