پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں ماب لنچنگ Sialkot Mob Lynching کے شکار ہوئے سری لنکن شہری پرینتھا کمارا کے قتل کیس کے ملزمین کا مقدمہ لینے سے سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن Sialkot District Bar Association نے انکار کر دیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری کے قتل کے اندوہناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے فیصلہ کیا کہ ملزمان کی جانب سے کوئی وکیل مقدمہ کی پیروی نہیں کرے گا۔
دوسری جانب سیالکوٹ پولیس نے سیالکوٹ ماب لنچنگ Sialkot Mob Lynching کیس میں مزید 8 ملزمین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔
جس فیکٹری میں مقتول سری لنکن شہری سینئر منیجر تھے اس کے مزدوروں کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمین کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کر دیا اور حکم دیا کہ ملزمان کو 21 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: