اردو

urdu

ETV Bharat / international

'نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت' - نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ صحت سے متعلق مسئلہ کا سامنا کر رہے ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف

By

Published : Nov 6, 2019, 1:45 PM IST

میڈیا رپورٹ کے مطابق ، پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ صحت سے متعلق مسئلہ کا سامنا کر رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف 69 (برس)کو 22 اکتوبر کو پاکستان کے اینٹی گرافٹ باڈی کی تحویل میں سے سروسز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب اس کے پلیٹلیٹ 2،000 کی انتہائی کم سطح پر گر گئے تھے۔

اس سے قبل ہسپتال کے ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ سابق وزیراعظم کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا جہاں وہ گذشتہ دو ہفتوں سے زیر علاج تھے۔

اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے ہسپتال سے نکلنے میں تاخیر کی تاکہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ روانہ ہوسکیں، جو ہسپتال میں 23 اکتوبر سے زیر علاج ہیں۔

پیر کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد مریم نواز شوگر ملز بدعنوانی کیس میں ان کی رہائی کے منتظر ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ ہسپتال ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے طبی علاج کی دیکھ بھال کے لیے تشکیل دیئے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ نواز اور محمود ایاز نے ایک دوسرے سے بات ان کی صحت کے بارے میں بات کی۔

ایاز نے کہا کہ ' نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ہم سے بات کرے ہم حقائق سے انھیں واقف کرائیں گے'۔

‏مزید پڑھیں : پاکستان: گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اضافے کا امکان

محمود ایاز نے کہا کہ 'پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے علاج معالجے کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کو تحریری طور پر یہ تحریری شکل دی جائے گی کہ انھیں بیرون ملک سے جینیاتی ٹیسٹ کروانا چاہئے'۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو پاکستان کی احتسابی عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز کرپشن کیس میں نواز شریف کو سات برس قید کی سزا سنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details