چین کے شنگھائی ڈزنی لینڈ سمیت شنگھائی ڈزنی ریزورٹ کو طوفان لیكما کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کے روز بند کر دیا گیا۔
جون 2016 میں شنگھائي ڈزنی لینڈ کھلنے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب خراب موسم کی وجہ سے اسے بند کیا گیا ہے۔
شنگھائی ڈزنی ریزورٹ کے مطابق ہفتہ کو جن لوگوں نے شنگھائی ڈزنی لینڈ کے لئے ٹکٹ بک کرائے تھے، وہ اگلے چھ ماہ کے دوران (10 فروری 2020 تک) کسی بھی دن اسی ٹکٹ پر پارک گھومنے آسکتے ہیں۔
جن لوگوں نے بیوٹی اینڈ بیسٹ میوزیکل کے لئے ٹکٹ خریدا تھا وہ پروگرام میں تبدیلی کے لئے یا ٹکٹ کے پیسوں کی واپسی کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔
لوگوں کو اس سے متعلقہ تازہ اطلاعات کے لئے ریزورٹ کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
تقریباً 187 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے اس تباہ کن طوفان سےجھی جیانگ کے علاوہ انهوئی، فوجيان اور جيانگسو صوبوں کے ساتھ ساتھ شنگھائی میونسپل علاقے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سال آنے والا یہ نواں طوفان ہے۔
جھی جیانگ صوبے میں جمعہ کی دوپہر ایمرجنسی خدمات میں تیزی لائی گئی۔ سات لاکھ سے زیادہ لوگوں کو گھر خالی کراکر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جن میں سے 110000 کو 12000 ریلیف کیمپوں میں پہنچایا گیا۔
اس صوبے میں سینکڑوں کشتیوں کی خدمات روک لگا دی گئی ہے، 288 طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور کئی ریل راستوں پر ریل خدمات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے فائر بریگیڈ کی 150 گاڑیوں اور 153 کشتیوں کے ساتھ قریب 1000 ارکان کی ریلیف ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
شنگھائی میں ہفتے کی صبح تک 253000 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ماگلیو ٹرین خدمات سمیت شہر کی ریل ٹرانزٹ سروس پر عارضی طور پر روک لگا دی گئی ہے۔ طوفان کی وجہ سے تقریباً 3000 درخت گرگئے اور 100 سے زائد بجلی کی لائن خراب ہو گئی ہیں جس میں اب تک 80 لائن کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
شنگھائی سیلاب کنٹرول محکمہ کے مطابق سنگھائي میں جمعہ کی دوپہر سے ہی بھاری بارش ہو رہی ہے۔