زلزلہ سے بچاو او رراحت مہمات کے سلسلہ میں نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) کی طرف سے منعقدہ شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) کے اراکین ممالک کی چار دن کی مشترکہ مشق آج ختم ہوگئی۔
ایس سی او کے رکن ممالک چین، ہندستان، قزاقستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان نے مشق میں حصہ لیا جبکہ منگلولیا اس میں سپروائزر کے طورپر شامل ہوا۔ اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں کے نمائندے بھی اس مشق کے موقع پر موجود تھے۔
داخلہ کے وزیرمملکت نتیہ نند رائے اختتامی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔
پیر سے شروع ہوئی مشق میں رکن ممالک نے زلزلہ کی صورت میں راحت اور بچاو مہمات کی تیاریوں اور طریقہ کار کو شیئر کیا۔ تمام نے اپنے تجربات کو بھی ایک دوسرے سے شیئر کیا۔
مسٹر رائے نے کہا کہ حکومت آفت منیجمنٹ کے تعلق سے پوری طرح حساس ہے اور تمام سطح پر سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس بات پر بہت زور دیتے ہیں کہ قدرتی آفات کے خطرات اور ان سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن تیاری اور اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقوں کا اہتمام قابل تعریف قدم ہے کیونکہ ان سے رکن ممالک کو فائدہ ہوتا ہے۔