شمشاد اختر عمران کی کابینہ میں شامل نہیں ہونگی - پبلک ۔پرائیویٹ پارٹنر شپ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی )کی سابق گورنرشمشاد اختر نے عمران خان کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کردیاہے ۔ ڈاکٹراختر نے پبلک ۔پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسپیشل اسسٹنٹ کا عہدہ دیے جانے سے پیداہوئے اختلاف کی وجہ سے عمران خان کی کابینہ میں شامل ہونے سے منع کردیاہے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی )کی سابق گورنرشمشاد اختر نے عمران خان کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کردیاہے ۔
ڈاکٹراختر نے پبلک ۔پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسپیشل اسسٹنٹ کا عہدہ دیے جانے سے پیداہوئے اختلاف کی وجہ سے عمران خان کی کابینہ میں شامل ہونے سے منع کردیاہے ۔
کیبینٹ ڈویژن نے 11جولائی کو ڈاکٹر اختر کو پبلک ۔پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت وزیراعظم کی خصوصی اسسٹنٹ مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا۔ عملی طورپر اس محکمہ کا وجود نہیں تھا۔تقریبا تین ماہ کی مدت گزرجانے کے بعد وہ کابینہ میں شامل نہیں ہوئیں ۔
ایکسپریس ٹربیون سے سنیچر کو بات چیت میں ڈاکٹر اخترنے کہا،’’ میں نے وفاقی حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیاہے ۔‘‘انھوں نے حالانکہ کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجہ نہیں بتائی ۔عمران خان کی کابینہ میں 48ارکان ہیں ۔جس میں سے 20منتخب نمائندہ نہیں ہیں ۔