اردو

urdu

ETV Bharat / international

طویل عرصے تک قیادت کرنے والیں خاتون رہنما: سروے - بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سب سے لمبے وقت تک ملک کی قیادت کرنے والیں دنیا کی مشہور خواتین رہنما کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ

By

Published : Sep 9, 2019, 8:28 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 1:07 AM IST

محترمہ حسینہ نے اس حصولیابی کے ساتھ ہندوستان کی اندراگاندھی، برطانیہ کی مارگریٹ تھیچر اور سری لنکا کی چندرکا کمارتونگا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

وکی لیکس کی جانب سے حال ہی میں کرائے گئے سروے کے مطابق محترمہ حسینہ خواتین کے نشاۃ الثانیہ کی علامت (آئیکن) بن گئی ہیں۔

سب سے لمبے وقت تک ملک کی قیادت کرنےکا ریکارڈ سینٹ لوسیا کی گورنر جنرل ڈیم پیئرلیٹ لوسی کے نام ہے جنہوں نے 11 ستمبر 1997 سے 31 دسمبر 2017 تک ملک کی قیادت کی۔ وہ 20 سال اور 105 دنوں تک سینٹ لوسیا کی گورنرجنرل رہیں لیکن عالمی سیاست میں انھیں بہت شہرت نہیں ہے۔

آئس لینڈ کی وِگدیس فنبوگادوتِر یکم اگست 1980 سے یکم اگست 1996 تک ملک کی صدر رہیں لیکن وہ بھی عالمی سیاست میں زیادہ مشہور نہیں تھیں۔

ڈومینیکا کی ڈیم اوجین 14 سال اور 328 دنوں تک ملک کی وزیر اعظم رہیں۔ آئر لینڈکی میری میک ایلس 13 سال 364 دنوں تک ملک کی صدر رہیں۔

جرمنی کی چانسلر اینجیلا مارکل دنیا کی اہم خاتون رہنماؤں میں شامل ہیں جو 22 نومبر 2005 سے اب تک اس عہدے پر فائز ہیں۔ شیخ حسینہ نے رواں برس سات جنوری 2019 کو چوتھی مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا جس میں وہ تین مرتبہ مسلسل ملک کی وزیر اعظم رہیں۔

محترمہ حسینہ پہلی بار 1996 میں ملک کی وزیر اعظم بنیں اور 2001 تک رہیں۔ سنہ 2008 کے الیکشن میں ان کی پارٹی کو سب سے زیادہ سیٹیں ملیں اور انھیں دوبارہ وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

برطانیہ کی مارگیٹ تھیچر 11 برس 208 دنوں تک برطانیہ کی وزیراعظم رہیں۔ اندراگاندھی مختلف اوقات میں 15 برس سے زیادہ کی مدت تک وزیر اعظم رہیں۔ سری لنکا کی چندرکا کمارتونگا نے 11 برسوں اور سات دنوں تک وزیر اعظم اور صدر کے عہدے پر فائز رہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 1:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details