افغانستان کے مشرقی صوبہ نانگرہار میں حفاظتی دستوں کی کارروائی میں کم از کم 10 طالبان شدت پسند مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
صوبائی گورنر کے دفتر نے جمعرات کو بتایا کہ طالبانی انتہا پسندوں نے جمعرات صبح سیکوریٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، اس کے بعد فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئےان کو مارگرایا۔
اس حملہ میں چار سیکوریٹی اہلکاروں کی بھی موت ہوگئی اور دودیگرزخمی ہوئے ہیں۔
وہیں مقامی ذرائع کے مطابق اس حملہ میں پانچ سیکوریٹی اہلکاروں کی موت ہوئی ہے اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق طلبانی شدت پسندوں نے سیکوریٹی فورسز کے دوٹینکوں کو جلا دیا اور تین ٹینک و ایک ایمبولینس لے کر فرار ہوگئے ہیں۔