کراچی کے گلشن اقبال علاقے میں بدھ کی صبح بم دھماکے کا ایک معاملہ پیش آیا ہے۔ دھماکے میں 5 افراد کے ہلاک اور 20 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہوئے افراد میں سے 7 کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ کراچی یونیورسٹی کے مسکان گیٹ کے سامنے ایک چار منزلہ عمارت میں ہوا۔