اردو

urdu

ETV Bharat / international

انڈونیشیا میں سڑک حادثے میں آٹھ ہلاک،30زخمی - سڑک حادثہ

پولیس کے مطابق اس جان لیوا حادثے کی وجہ سے ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہےاور پولیس ابھی جانچ کررہی ہے۔

انڈونیشیا میں سڑک حادثے میں آٹھ ہلاک،30زخمی
انڈونیشیا میں سڑک حادثے میں آٹھ ہلاک،30زخمی

By

Published : Jan 19, 2020, 5:06 PM IST

انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں ایک بس پلٹنے سے 8 لوگوں کی موت ہوگئی اور 30 دیگر زخمی ہوگئے۔

ضلع کے چیف پولیس افسر ٹیڈی فینانی کے مطابق گاڑی ڈرائیور سبنگ ضلع کے پاتساری روڈ سے گزرنے کے دوران گاڑی کو کنٹرول نہیں کرپایا۔

بس میں 58 گھریلو مسافر سوار تھے۔ وہ بندونگ ضلع میں تانگبون پیراہو آتش فشاں کے سفر پر نکلےتھے۔

پولیس کے مطابق اس جان لیوا حادثے کی وجہ سے ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہےاور پولیس ابھی جانچ کررہی ہے۔انڈونیشیا کے سپتونو کے ترجمان نے کہا کہ اس حادثے میں 10لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور 20دیگر معمولی طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

ہفتے کو ہوئے حادثے میں سبھی زخمیوں کو ضلع سرینگ اسپتال لےجایا گیا۔

صوبائی پولیس نے بس حادثوں کی وجہ سے پوناک سیاح ریسارٹ کے آس پاس پرانی بسوں کے گزرنے پر پابندی لگادی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details