بنگلہ دیش میں کھلنا کے چار اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش کے روزنامہ ڈیلی اسٹار نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق میڈیکل کالج اسپتال (کے ایم سی ایچ) میں 10، غازی میڈیکل کالج اسپتال میں تین، کھلنا جنرل اسپتال میں تین اور شاہد شیخ ابو ناصر اسپیشلائزڈ اسپتال میں ایک مریض نے علاج کے دوران دم توڑا۔