اردو

urdu

ETV Bharat / international

افغانستان: مارٹر حملے میں سات افراد ہلاک، 9 دیگر زخمی - Mortar attack kills seven

ضلع قیصر کے ایک بازار میں طالبان عسکریت پسندوں کے مارٹر حملے میں متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

mortar attack in afghanistan
mortar attack in afghanistan

By

Published : May 27, 2021, 5:52 PM IST

افغانستان کے شمالی صوبہ فاریاب میں مارٹر کے حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔

قومی نشریاتی ادارہ آریانا نیوز نے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں آرمی کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام کو ضلع قیصر کے ایک بازار میں طالبان عسکریت پسندوں کے مارٹر حملے میں متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں دو سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details