اردو

urdu

ETV Bharat / international

الائس ویلس 15 جنوری کو بھارت پہنچیں گی - Alice Wells to visit India

امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ الائس ویلس تین روزہ دورہ پر بھارت آرہی ہیں۔

Senior US Diplomat Alice Wells to visit India on Jan 15
الائس ویلس 15 جنوری کو بھارت پہنچیں گی

By

Published : Jan 10, 2020, 8:32 PM IST

الائس ویلس کے دورہ کا آغاز 15 جنوری سے ہوگا جبکہ وہ رائسینا ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریں گی۔

دورہ کے دوران امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ بھارتی اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی اور دونوں ممالک کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

الائس ویلس 13 تا 22 جنوری تین ممالک کا دورہ کریں گی جبکہ دورہ کے ایک حصہ کے طور پر وہ 15 جنوری کو بھارت پہنچیں گی اور 13 اور 14 جنوری کو وہ کولمبو میں مختلف پروگرامس میں شرکت کریں گی۔

ٹرمپ انتظامیہ میں جنوبی اور وسطی ایشیا امور کی ذمہ دار عہدیدار الائس ویلس کا تین روزہ دورہ بھارت کافی اہمیت کا حامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details