پاکستان میں سحری کی رونقیں - culture
راولپنڈی کے تاریخی بازار کرتار پورہ میں سحری کے وقت بھی دن کا سماں ہوتا ہے۔ سحری کے وقت لوگ روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ خاص طور پر 'نہاری' یہاں لوگوں کی پسندیدہ غذا ہے۔
پاکستان میں سحری کی رونقیں
کرتار پورہ کی اس تنگ گلی کے دونوں طرف کھانے کی دکانیں اور ٹھیلے ہیں۔ یہاں پر انواع و اقسام کی نان اور روٹیاں بھی دستیاب ہیں۔ یہ 'کلچے' ہیں۔ جنہیں نہاری کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔