افغانستان کے سرحدی علاقے شمالی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں بڑی تعداد میں ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کر دیا۔ جس میں کم سے کم دو فوجی اور نو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
فوج نے کہا کہ 'عسکریت پسندوں نے سنیچر کے روز تحصیل دت کھیل کے ٹوٹنارئی علاقے میں پاک-افغان سرحد کے پاس سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں نو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا'۔