اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق میں مظاہرین پر تشدد کے سلسلے میں سلامتی کونسل فکرمند - protest in iraq

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے عراقی انتظامیہ سے حکومت کے خلاف پرامن طریقےسےاحتجاج کررہے مظاہرین کے خلاف تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے الزامات کی جانچ کرنی چاہئے۔

Security Council worried about protesters' violence in Iraq
عراق میں مظاہرین پر تشدد کے سلسلے میں سلامتی کونسل فکرمند

By

Published : Dec 14, 2019, 10:02 AM IST

سلامتی کونسل نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پرامن طریقے سے مظاہرے کرنا لوگوں کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نہتے مظاہرین کے قتل اور من مانے طریقےسے انہیں حراست میں لئے جانے کے لئے فکرمند ہے۔انہوں نے عراق حکومت سے کہا کہ اسے مظاہرے کے دوران ہوئے تشدد کی جانچ کرنی چاہئے۔

کونسل کے اراکین نے مظاہرین کے قتل اور اغوا میں مسلح گروپوں کی حصہ داری کے بارے میں بھی فکرمندی کا اظہار کیا اور حکومت زیادہ سے زیادہ صبروتحمل سے کام لینے کو کہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details