اردو

urdu

ETV Bharat / international

سری لنکا میں اسکول کھول دیے گئے

سری لنکا کی وزارت تعلیم نے کہا کہ صحت کی سخت ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں کو ہر درجہ کے طلبہ کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں تمام طلبہ کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ، انہیں وقتا فوقتا اپنے ہاتھوں کو سنیٹائز کرتے رہنا پڑے گا۔

sdf
sf

By

Published : Aug 10, 2020, 8:25 PM IST

سری لنکا نے کورونا وائرس کی وبا کے خطرے کے درمیان ملک میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے ایک ماہ بعد سرکاری اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سری لنکا کی وزارت تعلیم نے کہا کہ صحت کی سخت ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسکولوں کو ہر درجہ کے طلبہ کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اسکولوں میں تمام طلبہ کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ، انہیں وقتا فوقتا اپنے ہاتھوں کو سنیٹائز کرتے رہنا پڑے گا۔

اسکولوں کے کلاس روم میں ایک میٹر کے فاصلے پر طلبہ کی میزوں کو رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ طلبہ کے کھیل سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی۔ اس دوران اسکول کینٹین کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کووڈ- 19 کی وجہ سے مارچ میں ہی سری لنکا کے تمام اسکول بند کردیئے گئے تھے۔ جولائی میں کچھ کلاسوں کے طلبہ کے لئے اسکول کھولے گئے تھے لیکن کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے کے بعد دوبارہ بند کردیئے گئے تھے۔

سری لنکا دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 2844 تصدیق شدہ معاملے ہیں جبکہ 11 افراد اس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سری لنکا میں کورونا وائرس کے 2،593 مریض پوری طرح صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details