جمعرات کو جی 20 کی ہنگامی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران سعودی عرب کے حکمراں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ جی 20 ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ سبھی متحدہ طور رپ فنڈ مہیا کرائیں تاکہ کووڈ 19 سے نمٹنے کے لیے سائنٹفک ریسرچ اور اس سے متعلق ویکسین تیار کی جا سکے اور ساتھ ہی اس کی سپلائی اور دسترس کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی تیاریوں میں مزید شدت لائیں تاکہ مستقبل میں ہونے والے کسی دوسری وبائی بیماری سے نمٹا جا سکے۔