الریاض: عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے پیر کے روز امریکی ایرو اسپیس کمپنی 'لاک ہیڈ مارٹن' کے ساتھ دفاعی میزائلز کے عناصر تیار کرنے کے لیے ایک معاہدے کا اعلان کیا۔
رپورٹس کے مطابق معاہدے کا مقصد حوثی باغیوں کے بار بار سرحد پار حملوں کو نشانہ بنانا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملٹری انڈسٹریز اتھارٹی میزائل شکن دفاعی نظام تھاڈ (ٹی ایچ اے اے ڈی ) میں استعمال ہونے والے لانچرز اور دیگر آلات تیار کرنے کے دو منصوبوں کی منظوری دی۔