اردو

urdu

ETV Bharat / international

بھارت کے لیے دوبارہ اوپننگ کرتے دکھائی دیں گے سچن وسہواگ - لیجنڈ

باقاعدہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے 75 سے زائد کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Oct 17, 2019, 10:54 PM IST

کرکٹر سچن تندولکر، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا، وریندر سہواگ، آسٹریلیائی فاسٹ بالر بریٹ لی اور سری لنکا کے تلک رتنے دلشان جیسے بڑے کرکٹر آئندہ برس منعقد ہونے والی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

یہ ٹورنامنٹ سالانہ ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ ہو گا جس میں پانچ ممالک کے 75 سے زائد لیجنڈ کھیلیں گے، اور سڑک پر حفاظت کو لے کر بیداری پیدا کریں گے۔

سچن کو روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے جبکہ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر ٹورنامنٹ کمشنر ہوں گے۔ اس لیگ کا انتظام پروفیشنل مینجمنٹ گروپ کرے گا۔

پانچ ٹیموں کے درمیان یہ ٹورنامنٹ آئندہ برس 4 سے 16 فروری کے درمیان کھیلا جائے گا اور اس کا انعقاد ملک کے اہم مقامات پر ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں انڈیا ليجنڈس، آسٹریلیا ليجنڈس، جنوبی افریقہ ليجنڈس، سری لنکا ليجنڈس اور ویسٹ انڈیز ليجنڈس نامی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اس لیگ کا اعلان کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں گواسکر، سچن، لارا، سہواگ، دلشان، بریٹ لی اور جونٹی روڈس موجود تھے۔

باقاعدہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے 75 سے زائد کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی تصدیق کر دی ہے۔

اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پروفیشنل مینجمنٹ گروپ اور مہاراشٹر حکومت کے سڑک پر حفاظت سے متعلق محکمہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔

ایسے ٹورنامنٹز کا انعقاد بھارت میں اگلے 10 برسوں تک کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے اگست سنہ 2018 میں ہی بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ سے اس کی اجازت لے لی تھی۔

سنہ 2013 میں ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سچن تندولکر تیسری بار ناظرین کے سامنے کھیلتے نظر آئیں گے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد تندولکر نے سنہ 2014 میں لارڈس میں ایم سی سی کے لیے ریسٹ آف دی ورلڈ کے خلاف ایک میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد تندولکر نے سنہ 2015 میں امریکہ میں تین ٹی -20 میچ کھیلے تھے۔

سچن نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر بات کی ہے اور اس ورلڈ سیریز کے ذریعے وہ دنیا کے قدآور کرکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہے ہیں اور اس کے ذریعے وہ دنیا کو سڑک پر حفاظت کا پیغام بھی دے سکیں گے ۔ ساتھ ہی کرکٹ شائقین کو آل ٹائم لیجنڈ کرکٹرز کو دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details