جے شنکر نے ٹویٹ کیا "سنگاپور کے وزیر دفاع این جی اینگ ہین سے مل کر ہمیشہ کی طرح خوشی ہوئی۔ اسٹریٹجک جائزوں کے متعلق متعدد امور پر مفید تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا "وزیر داخلہ اور قانون' کے شانموگم ایس سی‘ کو دیکھ کر اچھا لگا۔ ہماری شراکت کو مضبوط بنانے کے بارے میں ان کے خیالات کی تعریف کی۔"
جے شنکر نے سنگاپور کے سینئر وزیر اور سماجی پالیسیوں کے وزیر تھرمن سے بھی ملاقات کی۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا، "سنگاپور کے سینئر وزیر اور سماجی پالیسیوں کے رابطہ کار وزیر تھرمن شانموگرٹنم سے مل کر خوشی ہوئی۔ بین الاقوامی اقتصادی صورتحال پر اچھی گفتگو ہوئی۔
جے شنکر اس وقت سنگاپور میں ہیں اور ملک کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں۔