اردو

urdu

ETV Bharat / international

جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے ایس جے شنکر کا خطاب - ایس جے شنکر

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ طالبان کو کسی بھی طرح عسکریت پسندی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہ دینے کے عزم پر عمل کرنا چاہیے اور ملک میں ایک جامع حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

s jaishankar ddressed the G20 Foreign Ministers on Afghanistan
جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے ایس جے شنکر کا خطاب

By

Published : Sep 23, 2021, 2:19 PM IST

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز افغانستان کے بارے میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا اور کہا کہ طالبان کی افغان سرزمین کو کسی بھی طرح دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کے عزم پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

انھوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہ وہ جنگ زدہ ملک میں انسانی ضروریات کی ذمہ داری کے لیے بین الاقوامی برادری کو اکٹھا ہونا چاہیے اور امداد فراہم کرنے والوں کو بلا روک ٹوک اور براہ راست رسائی دی جانی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے افغانستان میں ایک وسیع بنیادوں پر مشتمل حکومت بنانے کا مطالبہ کیا جو افغان معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ افغانستان کے بارے میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کیا۔انسانی ضروریات کے جواب میں بین الاقوامی برادری کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ مدد فراہم کرنے والوں کو بلا روک ٹوک اور براہ راست رسائی دی جائے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی مصروفیات افغان عوام کے ساتھ اس کی تاریخی دوستی کی وجہ سے چلیں گی۔ یو این ایس سی کی قرارداد 2593 ، جو عالمی جذبات کی عکاسی کرتی ہے ، کو ہمارے نقطہ نظر کی رہنمائی جاری رکھنی چاہیے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات ضروری : جی 4 ممالک

واضح رہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بدھ کے روز اپنے عالمی ہم منصبوں کے ساتھ یو این جی اے کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر کئی ملاقاتیں کیں اور افغانستان اور انڈو پیسفیک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details