امریکہ اور ایران کے مابین براہ راست طور سے بات چیت کرنے میں مدد کرنے کے لیے روس تیار ہے۔ روس کے وزیرخارجہ سرگیئی لاوروف نے منگل کو یہ بات کہی۔
روس، امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات کے لیے مدد کو تیار - امریکہ
طویل عرصے سے ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ایک دوسرے کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایسے میں روس کی پیش کش کا کتنا اثر ہو گا یہ دیکھنے والی بات ہو گی۔
sdf
مسٹر لاوروف نے سیاست کے طلباء کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ 'ہم اب بھی امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں'۔
اگر دونوں ممالک چاہیں توہم بات چیت کی صورت حال پیدا کرنے میں مدد کے لیے تیار ہیں،کسی کی شکایتوں کا براہ راست بات چیت سے پمیشہ بہتر نتیجہ نکلتا ہے۔