اردو

urdu

ETV Bharat / international

روس نےغیرملکی کھلاڑیوں اور کوچز پر پابندی ہٹا دی - کھلاڑی اور کوچز پر سے پابندی ہٹی

روس نے غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کےوہاں جانےپر پابندی ہٹا لی ہے۔ حکومت نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔

روس نےغیرملکی کھلاڑیوں اور کوچز پر پابندی ہٹا دی
روس نےغیرملکی کھلاڑیوں اور کوچز پر پابندی ہٹا دی

By

Published : May 17, 2020, 11:14 PM IST

روس نے غیر ملکی کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کے یہاں آنے پر پابندی ہٹا لی ہے۔ حکومت نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔

روسی حکومت نے گزشتہ 16 مارچ کو کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کے ملک میں آنے پر عارضی طور پر پابندی لگادی تھی۔ یہ حکم 18 مارچ سے مؤثر ہوا تھا۔

حکومت نے بیان جاری کر کےکہا کہ غیر ملکی کھلاڑی اور کوچنگ عملے جلد ہی روس واپس آ سکیں گے۔روس میں آنے پر لگی پابندیوں میں حکومت نے ضروری تبدیلی کی ہیں۔اگرچہ ان لوگوں کو ہی اجازت دی جائے گی جن کا روس اتھلیٹک ادارے کے ساتھ لیبر معاہدہ ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ کھلاڑی یہاں آنے پر 14 دنوں تک كوارنٹين میں رہیں گے۔حکومت نے کہا کہ اس فیصلے سے روس پریمیئر لیگا میں شامل فٹ بال کلب سمیت پروفیشنل اتھلیٹک ادارے کو فائدہ ہوگا اور وہ اپنی ٹریننگ شروع کر سکیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details