اردو

urdu

ETV Bharat / international

Russia Sanction: روس پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے - روس پر پابندیاں عائد

روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ہفتے کو کہا کہ روس پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روس پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
روس پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

By

Published : Feb 27, 2022, 9:13 AM IST

روس کی تاس خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیسکوف کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کی سلامتی کونسل کے نائب صدر دمتری میدویدیف نے روس پر لگائے گئے پابندیوں کے درمیان مشورہ دیا ہے کہ روس امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک میں جن سے روس کے تعلقات نہیں ہیں، وہ رجسٹرڈ افراد کے اثاثے کو قومیا سکتا ہے۔

پیسکوف نے صحافیوں سے کہا،’پابندیوں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے اور تمام اقتصادی شعبوں اور نظاموں کے بلارکاوٹ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ روس کے پاس ایسا کرنے کا ہر امکان اور صلاحیت موجود ہے‘۔ کریملن کے ترجمان نے کہا ،’اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے انتظامات کیے گئے ہیں‘۔ انہوں نے کہا،’جوابی اقدامات کا تعین کرنے کے لیے تجزیے کی ضرورت ہوگی جو ہمارے مفادات کے لیے بہترین ثابت ہوں گے‘۔

میدویدیف نے کہا کہ روس کو روسی شہریوں اور کمپنیوں کے بیرون ملک اثاثے ضبط کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ،’اس کا جواب کافی متوازن ڈھنگ سے دیاجانا چاہیے‘۔

،"میدویدیف نے کہا،’شکر ہے، ہمارے پاس وسیع تجربہ ہے اور ہمارے پاس اس مسئلے پر ہمارے پاس ایک قانون ہے‘۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک سمیت کئی ممالک نے یوکرین پر حملے کے بعد روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین نے صدر راج، روسی وزارت دفاع، روسی فارن انٹیلی جنس سر (ایس وی آر) اور دیگر ریاستی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ فوجی صنعتی، توانائی، طیارہ ساز اور مالیاتی شعبوں کی کمپنیوں سمیت64 اہم روسی ایجنسیوں کے خلاف مالیاتی اور ٹیکنالوجی سیکٹرل پابندیاں عائد کی گئیں۔ان ممالک نے صدر ولادیمیر پوتن، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر روسی شہریوں سمیت کئی روسی سیاسی رہنماؤں کو بھی بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details