ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے انٹریو کے کچھ حصے کے لیک ہونے کے بعد اب ایران کے صدر نے بیان دیا ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کی اسلامی جمہوریہ میں اپنی طاقت کی حدود کے بارے میں واضح تبصرے کرنے کی ریکارڈنگ لیک ہونے سے تہران کے جوہری معاہدے کے متعلق عالمی طاقتوں کے ساتھ جاری مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
روحانی نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ "یہ تب دکھایا گیا، جب ویانا میں ملک تنازعات کو حل کرنے کے لئے کامیابی کی راہ پر گامزن ہے۔"
اس انٹرویو کے کچھ حصے اس ہفتے کے اوائل میں لندن میں مقیم فارسی زبان کے سیٹلائٹ نیوز چینل ’ایران انٹرنیشنل‘ پر نشر کیے گئے تھے، جس کے مالکانہ حق کی اکثیریت سعودی شہری کے پاس ہے۔
روحانی نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ریکارڈنگ کے اس حصے پر افسوس کا اظہار کیا۔