ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدارتی الیکشن سے متعلق اپنے ملک کے مؤقف کو دہراتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ اہم نہیں ہے کہ کون کامیاب ہوتا ہے، لیکن اہم یہ ہے کہ اگلا صدر ایران کی پابندیوں کے بارے میں کیا اقدامات اٹھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہمارے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ امریکہ ایرانی قوم کا احترام کرے۔ ہم پابندیوں کے بجائے عزت کے خواہاں ہیں، چاہے امریکہ میں عہدے پر کوئی بھی ہو'۔