عالمی عدالت کا فیصلہ روہنگیائی مسلمانوں کے لیے ایک قانونی فتح ہے۔ اقوام متحدہ کی اعلی عدالت نے میانمار کو روہنگیائی باشندوں کے خلاف نسل کشی کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔
عدالت کے صدر جج جسٹس عبدالقوی احمد یوسف نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی رائے کے مطابق میانمار میں روہنگیائی مسلمان انتہائی خطرے سے دوچار ہیں۔
عدالت نے میانمار کو تباہی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرنے اور نسل کشی کے الزامات سے متعلق شواہد کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔