اردو

urdu

By

Published : Mar 3, 2021, 5:30 PM IST

ETV Bharat / international

عراق: امریکی ایئر بیس پر 10 سے زیادہ راکٹ حملے

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اور سیکیورٹی فورسز کو میزائلوں کے لئے استعمال ہونے والا لانچ پیڈ مل گیا ہے۔

Rockets
Rockets

عراق میں امریکی فوج کے زیر انتظام ایئر بیس پر آج صبح عسکریت پسندوں کے ذریعہ راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔

امریکی عراقی اتحادی فوج نے بتایا کہ بدھ کے روز 13 راکٹوں نے مغربی عراق میں امریکہ کے زیر قیادت اتحادی فوجکےایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔

فوری طور پر اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان کورونیل واینے ماروٹو نے بتایا کہ راکٹ صبح 7:20 بجے صوبہ انبار میں عین الاسد ایئر بیس پر داغے گئے۔

حملے کی جگہ کے قریب ایک گاڑی جلی حالت میں ملی اور ملبے کو کھیت میں بکھرا ہوا دیکھا گیا۔

عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوا اور سیکیورٹی فورسز کو میزائلوں کے لئے استعمال ہونے والا لانچ پیڈ مل گیا ہے۔

ایک عراقی فوجی عہدیدار نے بتایا کہ لانچ پیڈ انبار کے البغدادی علاقے میں پایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ جانکاری دی کیونکہ انہیں میڈیا تک جانے کی اجازت نہیں ہے۔

گذشتہ ہفتے عراق شام کی سرحد کے ساتھ ایران سے منسلک ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد سےامریکی افواج پر یہپہلا حملہ ہے۔ امریکی حملے پر اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ پچھلے سال ہونے والے جوابی حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ امریکہ کے ڈرون حملے میں بغداد ایئر پورٹ کے باہر ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details