آج بغداد میں متعدد راکٹ داغے گئے جبکہ یہ حملہ عراق میں امریکی اثاثوں پر حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔
امریکی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح امریکی سفارتخانے کے قریب متعدد راکٹ داغے گئے ہیں۔ تاہم فوری طور پر حملہ میں ہوئے نقصان کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ابھی تک واقعے میں کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔
سخت سکیورٹی کے حامل گرین زون، جہاں امریکی سفارت خانہ بھی واقع ہے حملہ کے وقت زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
گذشتہ سال اکتوبر کے بعد سے علاقہ میں امریکی مفادات پر یہ 19واں حملہ ہے جبکہ امریکہ ان حملوں کا الزام ایران پرعائد کرتا آیا ہے۔