اردو

urdu

ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: بس اور ٹرک میں ٹکر، چھ افراد ہلاک، 10 زخمی - سڑک حادثہ کی خبر

ڈھاکہ سے بوگڑا جارہی ایک مسافر بس شیر پور کے قریب پتھروں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

road accident in bangladesh, 6 people killed and 10 injured
بنگلہ دیش: بس اور ٹرک میں ٹکر، چھ افراد ہلاک، 10 زخمی

By

Published : Feb 21, 2021, 3:40 PM IST

بنگلہ دیش کے شہر بوگڑا میں ایک بس اور ٹرک کی ٹکر میں 6 افراد ہلاک اور کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔


شیر پور ہائی وے پولیس کے مطابق، ڈھاکہ سے بوگڑا جارہی ایس آر ٹرانسپورٹ کی ایک مسافر بس شیر پور کے قریب مخالف سمت سے آنے والے پتھروں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

بنگلہ دیش: بس اور ٹرک میں ٹکر، چھ افراد ہلاک، 10 زخمی

یہ بھی پڑھیں: خواجہؒ کے دربار میں صدر افغانستان کی چادر

حادثے میں بس اور ٹرک کے ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔


زخمیوں کو بوگڑا شہید ضیاء الرحمٰن میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ سے بوگڑا ڈھاکہ شاہراہ پر ٹریفک ایک گھنٹے تک متاثر رہی۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details