عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کی سپلائی کے سلسلے میں امیر ممالک پر اپیل کی ہے کہ وہ غریب اور پسماندہ ترین ملکوں تک کورونا کی ویکسین کو پہنچانے میں مدد کریں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ڈبلیو ایچ او کے تقسیمِ ویکسین نظام ’کووَیکس‘ نے ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کا معاہدہ کیا ہے لیکن امیر ممالک دو طرفہ سودے کر کے ویکسین کی اضافی سپلائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ان ممالک سے اپیل کرتا ہوں جن کے پاس وافر مقدار میں ویکسین مہیا ہیں، وہ فوراً ’کووَیکس‘ کو بھی ویکسین مہیا کروائیں۔ اب تک 42 ممالک نے ٹیکہ کاری شروع کر دی ہے جن میں 36 اعلیٰ آمدنی اور چھ متوسط آمدنی والے ملک شامل ہیں۔