افغانستان میں بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملازمین اور سابق فوجیوں نے افغان حکومت Afghan Govt سے ان کے بقایا پنشن کی ادائیگی کرنے کی مانگ کی ہے۔
'طلوع نیوز' نے ایک ریٹائرڈ ملازم نثار احمد کے حوالے سے کہا کہ ہم اپنے حقوق کی مانگ کرتے ہیں۔ میرے کنبے کو میری مدد کی ضرور ت ہے اور میں ان کی مدد نہیں کرسکتا۔ جب ہم محکمہ میں جاتے ہیں تو وہ ادائیگی میں تاخیر کرتے ہیں۔
ایک دیگر ملازم گل خان نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ بینک میں پیسے نہیں ہیں اور نظام خراب ہوگیا ہے۔ تمام ریٹائرڈ ملازم یہاں ہیں لیکن وہ ہمیں ادائیگی نہیں کرتے ہیں۔ ہمارے پاس روٹی کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔