طالبان کی جانب سے پنج شیر وادی میں قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود کے تاجکستان فرار ہونے کے دعوے کے درمیان کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے افغانستان نہیں چھوڑا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ "احمد شاہ مسعود کے افغانستان سے ترکی یا کسی اور جگہ جانے کی افواہیں جھوٹی ہیں۔ مزاحمتی رہنما محفوظ مقام پر ہیں اور وہ پنجشیر وادی سے رابطے میں ہے۔"
6 ستمبر کو میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک آڈیو پیغام میں وادی پنجشیر میں مزاحمتی تحریک کی قیادت کرنے والے مسعود نے طالبان کے خلاف قومی بغاوت کی اپیل کی تھی۔
مسعود نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ "آپ جہاں بھی ہوں، اندر ہوں یا باہر میں آپ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارے ملک کی عزت، آزادی اور خوشحالی کے لیے قومی بغاوت شروع کریں۔"