فرانسیسی محققین جو کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آنے والے 20 مہینوں میں یہ ویکسین تیار ہوجائے گی۔
پیرس میں پاسچر انسٹی ٹیوٹ میں حیاتیات یونٹ کے سربراہ کرسٹوف ڈی اینفرٹ کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس کے طرز پر جو ایک، دو، تین مرحلوں میں ایک برس کے کلینیکل ٹرائل کے بعد ایبولا کے ویکسین کو تیار کیا جا سکا تھا، اسی طرح انہیں امید ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو تقریبا 20 ماہ میں کورونا وائرس کے ویکسین کو تیار کر لیا جائے گا۔