ڈپٹی کمشنر دلشاد بیگم نے بتایا کہ ضلع راج باڑی سمیت دیگر کچھ علاقوں میں مختلف قسم کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
قوانین میں نرمی کئے جانے کے باوجو راج شاہی، سلہٹ، چاند پور اور پھینی کے علاوہ چٹوگرام اور ڈھاکہ میں بڑی تعداد میں تاجروں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عید الفطر تک اپنا کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیش دکان مالکان کی تنظیم (بی ایس او اے) کے مطابق کووڈ۔19 کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے دارالحکومت ڈھاکہ میں زیادہ تر شاپنگ مال بند ہی رہیں گے۔