شام اور فلسطین کی مہاجر خواتین برج البراجنہ کے علاقے میں واقع مہاجر کیمپ کے 'السما' اسٹوڈیو میں اپنی زندگی کا سامان خود مہیا کراتی ہیں۔ لبنان میں مہاجرین خواتین کا ایک گروپ سوئی اور دھاگے کے سہارے اپنی معیشت کو بہتر بنا رہا ہے۔
خواتین ایک ساتھ بیٹھ کر اپنے ہاتھوں سے روز مرہ کے استعمال کی مختلف چیزیں تیار کر رہی ہیں۔ وہ ہینڈ بیگز اور رنگ برنگ کی دوسری چیزیں تیار کرتی ہیں۔
اسٹوڈیو سے وابستہ السما سینٹر کی ڈائریکٹر قدریہ حسین کا کہنا ہے کہ خواتین یہاں کام کرنے کے ساتھ اپنی زندگی کے مشکلات کی کہانیاں بھی سناتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں رہنی والی خواتین شام اور فلسطین کی ہیں۔ وہ یہاں خوشی، غم اور درد کی کہانی بیان کرتی ہیں۔ وہ ہر دھاگے کے ساتھ کہانی بھی لکھتی جاتی ہیں۔
قدریہ حسین کا مزید کہنا ہے کہ عموما عورت، اور اس سے بڑھ کر شام یا فلسطین کی مہاجر عورتوں کے لیے متعدد وجوہات کی بنیاد پر کام ملنا بے حد مشکل کام ہے۔ کام نہ ملنے کے لیے کسی کا مہاجر ہونا ہی کافی ہے۔ لیکن کیمپ میں خواتین کو اپنی ضروریات کی تکمیل کے موقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
خواتین جو ہینڈ بیگز اور دیگر چیزیں تیار کرتی ہیں، انہیں بیروت کے بازاروں میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اسٹوڈیو کا مقصد آئندہ مہینوں میں اپنے آپریشن کے سائز کو دوگنا کرنا ہے، جس سے زیادہ زیادہ خواتین کو کچھ پیسہ کمانے کا موقع ملے سکے۔