عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا بھر میں اب تک کے سب سے زیادہ 2 لاکھ 84 ہزار نئے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق زیادہ تر کیسز بھارت، امریکہ، جنوبی افریقہ اور جنوبی امریکہ کے خطہ میں آئے۔

دوسری جانب ایشیا میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور چین میں کورونا کے مزید 34 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 20 متاثرین کا تعلق سنکیانگ کے مغربی علاقے، 9 کا تعلق شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ سے ہے جبکہ دیگر 5 افراد بیرونِ ممالک سے آئے تھے ۔
کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں رواں ہفتہ کے دوران 40 ممالک میں متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی ہے، آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں کورونا وائرس کے متاثرین میں مسلسل اضافہ ہونے لگا اور گزشتہ روز وکٹوریہ میں 357 نئے کیسز سامنے آئے اور پانچ ہلاکتیں ہوئیں۔
اس کے علاوہ جنوبی کوریا میں 113 نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی جو تین مہینوں میں یومیہ متاثرین کی تعداد میں سب سے بڑا اضافہ ہے ۔