پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی تیسری لہر پر قابو پانے کے لیے آئندہ پانچ سے 20 مئی تک گھریلو پروازوں پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔
این سی او سی نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ این سی او سی نے عید کے تہوار کے پیش نظر آٹھ سے 16 مئی تک کی چھٹیوں کی منظوری دی اور چھٹیوں کے دوران تمام سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے تاکہ عید کے موقع پر عوام اپنے گھروں میں رہ کر تہوار منا سکیں۔
فورم نے بین ریاستی، انٹر سٹی عوامی نقل و حمل (ٹرانسپورٹ) پر بھی پابندی عائد کر دی جبکہ 50 فیصد استعداد والی نجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس نے ملک میں صحت نظام کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے 6000 ٹن آکسیجن اور 5000 آکسیجن سلنڈر کی درآمد کی بھی اجازت دی ہے۔